یومِ یکجہتیٔ کشمیر: پاک افواج کا کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز؛ ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز، چیف آف نیول اسٹاف؛ اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف ایئر اسٹاف نے افواجِ پاکستان کی جانب سے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم اور بہادر عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر: آزادی کی جدوجہد، بھارتی مظالم اور حل کی تلاش

بیان میں کہا گیا ہے کہ افواجِ پاکستان کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گی۔ بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، جن میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، بلاجواز گرفتاریاں اور علاقے کے آبادیاتی و سیاسی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی منظم کوششیں شامل ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

Advertisement

بیان میں اس امر پر زور دیا گیا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ افواجِ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے ٹھوس اور بامعنی اقدامات کرے۔

مزید دریافت کریں
فوڈ بلاگرز کی ریسیپس کتب
سمارٹ ہوم ڈیوائسز
دلچسپ و عجیب اشیاء
فیملی گیمز
انگلش نیوز
پاکستانی خبریں
بھارتی خبریں
سوشل میڈیا
بلاگنگ سروس
صحت اور لائف سٹائل کورسز

مزید پڑھیں: 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کیوں منایا جاتا ہے؟

آئی ایس پی آر کے مطابق افواجِ پاکستان ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی اور وقار کی جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔

پاکستان زندہ باد! کشمیر زندہ باد!