سعودی عرب میں پاکستانی مٹھائیوں کی دھوم

پاکستان کے مشہور دیسی مٹھائی اور بیکری برانڈ سوغات سویٹس اینڈ بیکرز نے سعودی عرب میں اپنے ذائقوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ابھرتی معیشتوں کی العلا کانفرنس 2026 کا آغاز، عالمی اقتصادی چیلنجز پر غور

ریاض میں سوغات کی برانچ کے افتتاح کے ساتھ پاکستانی مٹھائیاں اب سعودی اور دیگر غیر ملکی صارفین کی بھی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

Advertisement

سوغات سویٹس اینڈ بیکرز ایک معروف پاکستانی برانڈ ہے جو خالص دیسی مٹھائیوں اور بیکری آئٹمز کی وجہ سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔

پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب سوغات نے اپنے کاروبار کو بین الاقوامی سطح پر وسعت دیتے ہوئے سعودی عرب کا رخ کیا ہے۔

دارالحکومت ریاض میں سوغات سویٹس اینڈ بیکرز  نے برانچ کا افتتاح سعودی عرب میں تعینات پاکستانی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین نے کیا۔

اس موقعے پر ڈاکٹر شگفتہ زرین نے کہا کہ سعودی عرب میں اکثر لوگ پاکستانی مٹھائیوں کے ذائقے کو سراہتے ہیں اور اب ان مٹھائیوں کا یہاں دستیاب ہونا خوشی کی بات ہے۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

مزید دریافت کریں
سبسکرپشن سروس
بزنس کوچنگ سروسز
صحت اور لائف سٹائل کورسز
پائیدار فیشن مصنوعات
تازہ ترین خبریں
اردو بلاگ
پاکستانی خبریں
ویب سائٹ ڈیزائن
پاکستانی کالم نگاروں کی کتابیں
سوشل میڈیا

ڈاکٹر شگفتہ زرین کا کہنا تھا کہ یہ بات قابلِ فخر ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے برانڈز بیرونِ ملک بھی پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق نہ صرف سعودی شہری بلکہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پاکستانی دیسی مٹھائیوں کو پسند کرتے ہیں اور ان سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ریاض میں قائم سوغات کی اس نئی برانچ میں روایتی پاکستانی مٹھائیاں، مختلف اقسام کے حلوے، کیک اور دیگر سویٹ آئٹمز دستیاب ہیں۔ خاص طور پر دیسی گھی میں تیار کیے گئے حلوے صارفین میں بے حد مقبول ہو رہے ہیں، جو لوگوں کو خالص پاکستانی ذائقے کی یاد دلاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سیاح کا 20 سالہ مشن عالمی سطح پر تسلیم

انتظامیہ کے مطابق مستقبل میں سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی سوغات سویٹس اینڈ بیکرز کی مزید برانچز کھولنے کا منصوبہ ہے، تاکہ پاکستانی ذائقے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائے جا سکیں۔